السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
(۱) داڑھی کی مقدار شرعی کیا ہے ؟ (۲) داڑھی منڈانے والے کا ایمان کامل ہے یا ناقص؟ ابو عبدالقدوس
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
:(۱) داڑھی کی مقدار مشت یا اس سے کم وبیش قرآن مجید اور رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی حدیث میں کہیں وارد نہیں ہوئی بس ’’اَعْفُوا اللِّحٰی‘‘ ہی آیا ہے باقی موقوف دین میں حجت ودلیل نہیں تاوقتیکہ وہ حکماً مرفوع نہ ہو۔
(۲) ناقص ہے اور بسا اوقات ختم ہو جاتا ہے جب داڑھی منڈانے کے بعد شیشہ دیکھ کر خوش ہونے لگے {کَمَا یَدُلُّ عَلَیْہِ حَدِیْثُ : وَذٰلِکَ أَضْعَفُ الْإِیْمَانِ وَحَدِیْثُ : وَلَیْسَ وَرَآئَ ذٰلِکَ مِنَ الْایمَانِ حَبَّۃُ خَرْدَلٍ}1 [جیسا کہ یہ حدیث بتاتی ہے کہ یہ سب سے کم درجہ کا ایمان ہے اور اس کے بعد رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان نہیں]
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب
1[کتاب الایمان ۔ صحیح مسلم ج۱ باب کون النہی عن المنکر من الایمان ]