السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
داڑھی کے بارے میں اسلام میں کیا حکم ہے اس کاکٹوانا اورمنڈھوانا کس حد تک جائز ہے اس کے نہ رکھنے سے گناہ تو نہیں ہوتا ۔ اور اگر کوئی مجبوری کے تحت داڑھی نہ رکھ سکے تو اسے کیا کرنا چاہیے ۔ اور یہ کہ داڑھی کی لمبائی یعنی سائز کتنا ہونا چاہیے ؟ عثمان غنی لاہور
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مٹھی والی حدیث رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے ثابت نہیں داڑھی کٹوانا منڈوانا کاٹنا اور مونڈنا جرم اورگناہ ہے کیونکہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے اعفاء ، ارخاء اور توفیر لحیہ کا حکم دیا ہے اور وجوب سے ندب کی طرف پھیرنے والا کوئی قرینہ نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب