سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(743) داڑھی رکھنا فرض ہے یا کہ نہیں ؟

  • 5353
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-12
  • مشاہدات : 1249

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

(۱)  داڑھی رکھنا فرض ہے یا کہ نہیں ؟ اگر فرض ہے تو قرآن وحدیث سے دلیل لکھیں ؟

(۲) کیا داڑھی کا تارک کبیرہ گناہ کا ارتکاب کرتا ہے یا کہ نہیں اگر کبیرہ گناہ کرتا ہے تو اس کی بھی دلیل قرآن وحدیث سے لکھیں ؟               محمد اسحاق جی ٹی روڈ گوجرانوالہ25/11/85


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بخاری ومسلم میں داڑھی رکھنے کا حکم نبوی {اَعْفُوْا اللِّحٰی} [بخاری ۔ کتاب اللباس ۔ باب إعفاء اللحی ] موجود ہے اور اللہ تعالیٰ یا نبی کریم  صلی الله علیہ وسلم کے حکم پر عمل کرنا فرض ہوتا ہے قرآن مجید میں ہے {وَمَا کَانَ لِمُوْمِنٍ وَّلاَ مُؤْمِنَۃٍ} الخ لہٰذا داڑھی رکھنا فرض ہے اور داڑھی رکھنے کے حکم نبوی کے ندب پر محمول ہونے کی کوئی دلیل کتاب وسنت میں موجود نہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

1

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

 

جلد 01 ص 515

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ