سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(742) علمائے کرام جنہوں نے اپنی ویڈیو کیسٹیں بنوائی ہیں..الخ

  • 5352
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-13
  • مشاہدات : 870

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم نے اپنی مسجد میں اسلامی کتب کی لائبریری بنائی ہوئی ہے اور اس میں آڈیو اور ویڈیو کیسٹیں بھی ہیں جس میں جید علمائے کرام علامہ احسان الٰہی۔ مولانا یزدانی اور عبدالرشید ارشد وغیرہ کے مناظروں کی کیسٹیں ہیں جس کو بعض سلفی بھائی بت فروشی کے نام سے تعبیر کرتے ہیں بیان فرمائیں کیا وہ علمائے کرام جنہوں نے اپنی ویڈیو کیسٹیں بنوائی ہیں جبکہ وہ بھی صاحب علم وفضل ہیں اگر یہ شرعی طور پر جائز یا ناجائز ہیں تو کتاب وسنت کی روشنی میں دلائل کے ساتھ جواب ارسال فرمائیں ؟                    عبدالقیوم ساہیوال


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ویڈیو کیسٹ تصویر کی بناء پر شرعاً درست نہیں صحیح بخاری ص ۸۸۱ ج۲ میں ہے : {عَنْ عَائِشَةَزَوْجِ النَّبِیّصلی الله علیہ وسلم أَنَّھَا أَخْبَرَتْہٗ أَنَّہَآ اشْتَرَتْ نُمْرُقَۃً فَیِہَا تَصَاوِیْرُ ، فَلَمَّا رآہَا رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله علیہ وسلم قَامَ عَلَی الْبَابِ ، فَلَمْ یَدْخُلْ، فَعَرَفَتْ فِیْ وَجْہِہِ الْکَرَاہِیَۃَ ، وَقَالَتْ : یَا رَسُوْلَ اﷲِ أَتُوْبُ إِلَی اﷲِ وَإِلٰی رَسُوْلِہٖ مَاذَا أَذْنَبْتُ؟ قَالَ : مَا بَالُ ہٰذِہِ الْنُمْرُقَۃِ قَالَتْ : اِشْتَرَیْتُہَا لِتَقْعُدَ عَلَیْہَا وَتَوسَّدَہَا ۔ فَقَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله علیہ وسلم : إِنَّ أَصْحَابَ ہٰذِہِ الصُّوَّرِ یُعَذَّبُوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، وَیُقَالُ لَہُمْ : أَحْیُوْا مَا خَلَقْتُمْ ۔ وَقَالَ : إِنَّ الْبَیْتَ الَّذِیْ فِیْہِ الصُوَّرُ لاَ تَدْخُلُہُ الْمَلاَئِکَةَُ}  [عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے  کہ اس نے ایک تکیہ خریدا جس میں تصویریں تھیں جب رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے دیکھا تو دروازے کے پاس کھڑے ہوئے اور داخل نہ ہوئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ  صلی الله علیہ وسلم کے چہرہ پر ناگواری کے آثار دیکھے اس نے کہا میں نے کہا اے اللہ کے رسول  صلی الله علیہ وسلم میں اللہ اور اس کے رسول  صلی الله علیہ وسلم کی طرف توبہ کرتی ہوں میں نے کیا گناہ کیا ہے رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا : اس تکیہ کا کیا حال ہے میں نے کہا میں نے آپ  صلی الله علیہ وسلم کے لیے خریدا ہے تاکہ آپ  صلی الله علیہ وسلم اس پر بیٹھیں اور تکیہ لگائیں رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا ان تصویروں کو بنانے والے کو قیامت کے دن عذاب کیا جائے گا اور ان کو کہا جائے گا جو تم نے بنایا تھا اس کو زندہ کرو اور آپ  صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا جس گھر میں تصویریں ہوں اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے]

رہی یہ بات کہ فلاں صاحب بڑے عالم فاضل تھے اور یہ کام کرتے یا کرواتے تھے تو معلوم ہونا چاہیے کہ دین میں حجت ودلیل کتاب وسنت ہے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول محمد رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کے علاوہ کسی کا قول یا عمل یا تقریر دین میں حجت ودلیل نہیں اللہ تبارک وتعالیٰ ہم سب کو کتاب وسنت پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔  

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

 

جلد 01 ص 514

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ