سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(740) کئی لوگ اپنے بچوں کی تصاویر بنوا کر رکھتے ہیں

  • 5350
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-13
  • مشاہدات : 1058

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

(۱)  کئی لوگ اپنے بچوں کی تصاویر بنوا کر رکھتے ہیں کہ بڑے ہوں گے تو دکھائیں گے یا اپنی فیملی کی تصاویر رکھ لیتے ہیں کہ یادگار ہے ان تصاویر کے بارے میں کیا حکم ہے ؟(۲) کیا تصویر بنوا کر بریف کیس یا اٹیچی کیس میں رکھ سکتے ہیں؟(۳) تصویر جس کمرہ میں ہو اس کمرہ میں نماز ادا ہو سکتی ہے یا نہیں ؟ ڈاکٹر محمد حسین پرانی چیچہ وطنی


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

:(۱)یہ سب ناجائز ہے رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم گھر میں کوئی تصویر دیکھتے تو اسے توڑ ڈالتے آپ  صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے {إِنَّ الَّذِیْنَ یَصْنَعُوْنَ ہٰذِہِ الصُّوَرَ یُعَذَّبُوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ}  [بے شک یہ تصویروں والے عذاب دئیے جائیں گے قیامت کے دن]  (۲)  نہیں رکھ سکتے۔ (۳) اگر تصویر کی عبادت کا خیال نہ ہو تونماز درست ہے البتہ تصویر کو کمرہ سے نکالنا یا توڑنا پھوڑنا ضروری ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

 

جلد 01 ص 513

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ