السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کس قسم کی تصویر چھاپنا جائز ہے یا ناجائز ؟ محمد طارق شاہد حافظ آباد 19/3/86
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے: {اِنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَاﷲِ الْمُصَوِّرُوْنَ}صحیح بخاری جلد دوم کتاب اللباس باب عذاب المصورین یوم القیامۃ صفحہ ۸۸۰2[بخاری ۔ کتاب اللباس ۔ باب عذاب المصورین یوم القیامة ]
’’بے شک اللہ کے ہاں لوگوں میں شدید ترین عذاب والے تصویریں بنانے والے ہوں گے‘‘ لہٰذا کسی جاندار ذی روح چیز کی تصویر بنانا یا طبع کرنا درست نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب
1