سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(735) عورت اپنے خاوند کے لیے فیشن کر سکتی ہے؟

  • 5345
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1583

سوال

(735) عورت اپنے خاوند کے لیے فیشن کر سکتی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورت اپنے خاوند کے لیے فیشن کر سکتی ہے یا نہیں پردے کے اندر نیز ایسے تمام لباس جن سے نہ عریانیت ظاہر ہوتی ہو اور نہ فیشن ۔پہن سکتی ہے یا نہیں مثلاً لہنگا یا گھاگھرہ وغیرہ ۔               محمد امین گرجاکھ


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت اپنے خاوند کے لیے خوشبو زینت وغیرہ لگا سکتی ہے بشرطیکہ اس میں کوئی حرام چیز شامل نہ ہو پھر ایسی حالت میں وہ خاوند کے علاوہ دوسروں سے الگ تھلگ رہے۔ عورت کے لباس میں شریعت نے جو جو شرائط عائد کی ہیں وہ تمام شرائط کسی لباس میں موجود ہوں تو عورت اس کو زیب تن کر سکتی ہے۔     

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

 

جلد 01 ص 512

محدث فتویٰ

تبصرے