السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حدیث شریف میں ہے جوتا کھڑے ہو کر نہیں پہننا چاہیے بعض حضرات تأویلیں کرتے ہیں کہ کھڑے ہو کر بھی پہنا جا سکتا ہے کیا کھڑے ہو کر بھی پہننے کی دلیل ہے ؟ محمد یعقوب ہری پور
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سنن ابن ماجہ میں ابوہریرہ اور ابن عمر رضوان اللہ علیھم اجمعین سے حدیثیں موجود ہیں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے کھڑا ہو کر جوتا پہننے سے منع فرمایا ہے رہی تاویلوں والی بات تو جس تاویل کی کوئی دلیل موجود ہو تو وہ درست سمجھ لیں تاحال مجھے تو ان تاویلات میں سے کسی تاویل کی کوئی دلیل نہیں ملی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب