السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
پینٹ پہننا جائز ہے یا نہیں ؟ محمد احمد ظہیر قصور
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
لباس کے سلسلہ میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے فرمان {مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَہُوَ مِنْہُمْ}1 [جو کسی قوم کی مشابہت کرے گا وہ انہی سے ہو گا] کو ہمیشہ ملحوظ رکھنا چاہیے اگر پینٹ میں کسی غیر مسلم قوم کی نقالی ہے تو اس سے احتراز برتنا ہو گا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب
1 [رواہ احمد وابو داؤد۔ مشکوٰۃ۔ کتاب اللباس۔ الفصل الثانی ۔]