السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سبز عمامہ پگڑی کے متعلق فرمائیں کہ سنت ہے یا نہیں اور آپ صلی الله علیہ وسلم نے کون سے رنگ کا عمامہ پہنا تھا کہتے ہیں کہ عمامہ پہن کر نماز پڑھیں تو زیادہ ثواب ہوتا ہے ؟ محمد سلیم بٹ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سفید عمامہ افضل ہے کیونکہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے سفید لباس وکپڑے کو افضل قرار دیا ہے عمامہ پہننے میں اجر وثواب ہے کیونکہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم بھی عمامہ پہنتے تھے [رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی پگڑی مبارک کالے رنگ کی تھی][ابوداود المجلد الثانی کتاب اللباس باب فی العمائم ]
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب
قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل