السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آپ صلی الله علیہ وسلم کے عمامے کا کون سا رنگ تھا عمامہ باندھنا سنت نبوی صلی الله علیہ وسلم ہے تو عالم حضرات اس حدیث پر عمل کیوں نہیں کرتے سیاہ عمامہ کے متعلق احادیث لکھیں ؟ محمد سلیم بٹ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے سفید کپڑوں کو افضل قرار دیا ہے اس لیے سفید لباس افضل ہے حدیث مشہور ہے کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم مکہ معظمہ میں داخل ہوئے تو آپ پر سیاہ عمامہ تھا۔ 1اس سے سیاہ عمامہ کا جواز نکلتا ہے ۔ فضیلت سفید عمامہ میں ہی ہے کیونکہ آپ صلی الله علیہ وسلم نے ہمیں سفید کپڑے پہننے کا امر فرمایا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب
[مسلم۔کتاب الحج۔ باب جواز دخول مکة بغیر احرام۔ ترمذی۔ اللباس۔ باب العمامة السودائ۔ ابوداؤد۔ اللباس۔ باب فی العمائم ]