سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(784) تعویذ جن پر سورہ فاتحہ ۔ آیۃ الکرسی کے علاوہ

  • 5322
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-17
  • مشاہدات : 1224

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے گھر میں بہت پریشانی ہے اس حالت میں وہ تعویذ جن پر سورہ فاتحہ ۔ آیۃ الکرسی کے علاوہ بہت کچھ لکھا ہوا ہے کچھ تعویذ ہندسوں میں خانے بنا کر لکھے گئے ہیں کسی کو دروازے پر لٹکانا ہے اور کسی کو پانی میں ڈال کر پینا ہے کیا یہ شرک تو نہیں جبکہ فتاویٰ برکاتیہ میں تعویذ وغیرہ کرنا جائز لکھا ہے ؟                       محمد ادریس نوکھر


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے نیز آپ کے گھریلو احوال کی اصلاح فرمائے ۔ تعویذ گنڈے رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم سے ثابت نہیں البتہ دم جو شرک وکفر نہ ہو رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ آپ گھر میں سورہ بقرہ کی تلاوت کثرت سے کیا کریں نیز نمازوں کے بعد رات اور سوتے وقت سورہ اخلاص اور معوذتین پڑھا کریں ان شاء اللہ تعالیٰ اس کا آپ کو بہت زیادہ فائدہ ہو گا ۔

پھر صبح کم از کم سو دفعہ ’’لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اﷲُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْر‘‘ پڑھ لیا کریں ان شاء اللہ تعالیٰ آپ شیطانی اثرات سے محفوظ رہیں گے ۔     ۸/۳/۱۴۱۷ہـ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

 

جلد 01 ص 501

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ