سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(780) وظیفہ جس کی برکت سے اللہ ہر لحاظ سے غنی کر دیں

  • 5318
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-17
  • مشاہدات : 1244

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

۱)کوئی ایسا عمل وظیفہ جس کی برکت سے اللہ ہر لحاظ سے غنی کر دیں اور اللہ قناعت پسندی طبیعت میں پیدا فرما دیں ؟

(۲)  بغیر کسی وجہ کے لوگوں سے ڈر لگتا ہے ٹانگوں سے جان نکل جاتی ہے اکثر منفی سوچ ذہن پر سوار رہتی ہے طبیعت پریشان رہتی ہے ذہن پر خوف سوار رہتا ہے اس کا بھی کوئی حل بتائیں کہ صرف اللہ کا ڈر ہو ۔ باقی کائنات سے بے خوف ہو جائوں ۔  کوئی عمل تحریر کریں ؟       31/8/98


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

۱)  ’’اَللّٰہُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ‘‘[اے اللہ1 تو مجھے کافی ہو جا اپنے حلال کے ساتھ اپنی حرام کردہ چیزوں سے اور مجھے بے نیاز کر دے اپنے فضل سے اپنے ماسوا سے]1

(۲) ’’یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ‘‘ 2            ۲۶/۵/۱۴۱۹ہـ

1 [ترمذی۔ابواب الدعوات۔ حدیث ۳۵۶۳]2ترمذی ۔ جلد ثانی ۔ ابواب الدعوات

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 01 ص 499

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ