سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(778) ایک کام شروع کیا تھا ۱۹۹۳ء میں لیکن ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا

  • 5316
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 731

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک کام شروع کیا تھا ۱۹۹۳ء میں لیکن ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا کام کرنے کا ارادہ پورا ہے لیکن جب بھی کوشش کرتا ہوں ناکامی ہوتی ہے بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ کسی نے جادو کیا ہوا ہے اس لیے آپ کامیاب نہیں ہورہے کام شرعی ہے کوئی غیر شرعی بات نہیں اصل میں ۱۹۹۳ء میں میں نے F.S.C میں کالج میں داخلہ لیا تھا لیکن وہ ابھی تک مکمل نہیں ہو رہی اس بارے میں ایک شخص نے کہا تھا میرے والد صاحب کو کہ جب کرے گا آپ کا بیٹا تو ہم دیکھیں گے اس وقت سے لے کر آج تک ناکام ۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کوئی چیز غیر محسوس طریقہ سے منع کرتی ہے اس لیے آپ بتائیں کہ اگر انسان کوئی بھی کام شروع کرے اور وہ ہو بھی درست لیکن ناکامی ہو ہر بار اس کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے کیونکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اس لیے براہ کرم اس کا بھی کوئی حل بتائیں ؟      عتیق الرحمن  28/11/98


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہر نماز کے بعد آخری تین قل پڑھا کریں3 نیز یہ دعا کثرت سے پڑھتے رہا کریں ’’اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اﷲِ التَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّہَآمَّۃٍ وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لاَمَّۃٍ‘‘ [میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کے ساتھ پناہ پکڑتا ہوں ہر شیطان سے اور زہریلے جانور سے اور ہر لگ جانے والی نظر سے ]4          ۲۰/۸/۱۴۱۹ہـ

3 [ابوداؤد۔ابواب الوتر۔باب فی الاستغفار]4 [بخاری۔کتاب احادیث الانبیاء حدیث ۳۳۷۱]

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

 

جلد 01 ص 498

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ