السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کوئی دعا بتائیں جو ذہنی اور دماغی پریشانیوں کی دوری کے لیے ہو اور آدمی کی مشکلات میں آسانی کا باعث ہو ۔
عتیق الرحمن بن محمد رفیق ظفروال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْہَمِّ وَالْحُزْنِ وَالْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَضَلَعَ الدَّیْنِ وَغَلَبَۃِ الرِّجَالِ [اے اللہ1 میں پناہ چاہتا ہوں تیرے ذریعے سے پریشانی اور غم سے عاجز ہو جانے اور کاہلی سے اور بزدلی اور بخل سے قرض کے بوجھ اور لوگوں کے تسلط سے ] 2 ۲۱/۱/۱۴۲۰ہـ
2[بخاری۔کتاب الدعوات۔ باب الاستعاذۃ من الجبن والکسل]