السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جادو کی حقیقت کیا ہے اور اگر کسی پر چل جائے تو اس کا حل کیا ہے ؟ عتیق الرحمن ظفر وال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جادو کی جامع مانع تعریف تو کتاب اللہ تعالیٰ اور سنت رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم میں کہیں وارد نہیں ہوئی البتہ آپ آیت {وَاتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوْا الشَّیَاطِیْنُ عَلٰی مُلْکِ سُلَیْمَانَ} 1الخ اور موسیٰ جواب کے ساتھ جادو گروں کے مقابلہ والے واقعہ 2نیز لبید بن اعصم یہودی کے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کو جادو کرنے والے واقعہ 3سے حقیقت جادو سمجھ سکتے ہیں اس کا علاج معوذتین کی تلاوت 4اور رب تعالیٰ سے دعا ہے ۔ ۲۶/۵/۱۴۱۹ہـ
1 [البقرۃ ۱۰۲ پ۱]2 [طٰہ۔۶۵ تا ۷۰]