السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حافظ صاحب کوئی بہتر مشورہ دیں ۔ کہ ہماری ایک جوان بہن ہے اس کو جنات کی شکایت ہے۔ کافی جگہ سے دم وغیرہ کروائے ہیں لیکن کچھ آرام نہیں ۔ اور جن لوگوں نے ویسے ہی چکر بازیاں بنائی ہوئی ہیں ان کے پاس اب جانے کو جی نہیں چاہتا ؟ ۱۸/۳/۱۴۰۹ہـ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ آپ کی ہمشیرہ کو اس بیماری سے جلد از جلد شفاء کامل عطا فرمائے اَللّٰہُمَّ اِشْفِہَا شِفَائً کَامِلاً عَاجِلاً لاَ یُغَادِرُ سَقَمًا آپ مندرجہ ذیل دعا پڑھا کریں ’’اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِہِمْ وَنَعُوْذُ بِکَ مِنْ شُرُوْرِہِمْ‘‘[اے اللہ! ہم کرتے ہیں تجھ ہی کو ان کے مقابلے میں اور تیری پناہ میں آتے ہیں ان کی شرارتوں سے ]4 اپنی ہمشیرہ کو بھی یہ دعا سکھا دیں اور اگر جن آپ سے بولیں تو انہیں میرا بھی پیغام پہنچا دیں کہ وہ 1[طہ:۲۵,۲۶] 24 [ابوداؤد۔کتاب الصلاۃ۔ باب ما یقول اذا خَافَ قوما]
برائے مہربانی چلے جائیں کسی کو تنگ کرنا اچھا کام نہیں آخر ہم سب نے اللہ تعالیٰ کے روبرو پیش ہونا ہے ۔
۲۴/۳/۱۴۰۹ہـ