سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(768) میں پڑھتا ہوں مگر دل جی سے نہیں شوق ہے

  • 5306
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-17
  • مشاہدات : 869

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

محترم گزارش یہ ہے کہ میں پانچویں کلاس درس نظامی کا طالب علم ہوں چیچہ وطنی جامعہ اشاعۃ العلوم میں متعلم ہوں ایک بات جسے بلا حجاب پوچھنا چاہوں گا کہ میں پڑھتا ہوں مگر دل جی سے نہیں شوق ہے مگر پڑھنے کے لیے بادل نخواستہ بیٹھ بھی جائوں تو ہر ملنے والا سبق میری سمجھ سے بالاتر ہوتا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اسی قدر اشتیاق قلبی رہ جاتا ہے ۔

اب مجھے لکھیں کہ آپ جیسی قابلیت علمی اور عملی کہاں سے ملے گی ؟؟؟ میرے پاس وقت بھی ہے اساتذہ بھی ہیں اگر نہیں ہے تو وہ کچھ نہیں ہے جو مذکور بالا ہو چکا ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کے علم وعمل میں مزید ترقی دے ۔ آمین ابو عبداللہ ابوبکر الخازمی


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز تہجد باقاعدہ پڑھا کریں ، نماز فجر باجماعت پڑھ کر سوئیں نہیں ذکر واذکار تلاوت قرآن میں مشغول رہیں حتی کہ سورج اچھی طرح طلوع ہو جائے پھر دو رکعت نماز پڑھ لیا کریں ہر معاملہ میں تقویٰ اختیار فرمائیں دروس واسباق یاد کرنے میں خوب محنت سے کام لیں ، جو سبق پڑھنا ہو پہلے اس کا خوب مطالعہ کیا کریں ، بغیر مطالعہ کوئی سبق نہ پڑھیں، اساتذہ کرام اور اصحاب وتلامذہ کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں بالخصوص والدین کے حقوق ادا کرنے میں سرمو کمی نہ آنے دیں اور دعا ’’اَللّٰہُمَّ انْفَعْنِیْ بِمَا عَلَّمْتَنِیْ وَعَلِّمَنِیْ مَا یَنْفَعُنِیْ وَزِدْنِیْ عِلْمًا‘‘ 4کثرت سے پڑھتے رہا کریں رات باوضو ہو کر دائیں جانب لیٹ جائیں ، براء بن عازب سوال سے مروی دعاء [’’ اَللّٰہُمَّ اَسْلَمْتُ نَفْسِیْ اِلَیْکَ وَوَجَّہْتُ وَجْہِیْ إِلَیْکَ وَفَوَّضْتُ اَمْرِیْ اِلَیْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَہْرِیْ اِلَیْکَ رَغْبَۃً وَرَہْبَۃً اِلَیْکَ لاَ مَلْجَأَ وَلاَ مَنْجَأ مِنْکَ اِلاَّ اِلَیْکَ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِیْ اَنْزَلْتَ وَنَبِیِّکَ الَّذِیْ اَرْسَلْتَ‘‘5الخ  یا الٰہی میں نے اپنے نفس کو تیرے حکم کے مطیع کیا اور اپنے چہرے کو تیری طرف متوجہ کیا اپنے سب کام آپ پر سونپ دئیے اور میں نے تجھ پر اعتماد کیا شوق اورخوف سے تیری رحمت کے بغیر تیرے عذاب سے نجات نہیں جو تو نے کتاب نازل فرمائی میں اس پر ایمان لایا تیرے نبی پر جس کو تو نے مبعوث فرمایا]سونے سے پہلے پڑھا کریں نیز وقتا فوقتا دعاء ’’رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَیَسِّرْلِیْٓ أَمْرِیْ‘‘ [اے میرے پروردگار1 میرا سینہ کھول دے اور میرے لیے کام آسان کر دے۔]1پڑھا کریں ، لغویات ، فضولیات اور معاصی سے پوری طرح اجتناب کریں ۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

4 [ترمذی۔ الدعوات۔باب سبق المفردون ،حدیث۳۵۹۹]5 [بخاری شریف ۔ باب النوم علی الشق الایمن کتاب الدعوات]

                                                                                      ۱/۶/۱۴۲۰ہـ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 01 ص 495

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ