السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قرآنی آیت کی چلہ کشی کہاں تک درست ہے بعض لوگ کہتے ہیں کہ درست ہے یہ ہوتا ہے کوئی آیت لے کر اس کو سوا لاکھ بار پڑھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آیت کی زکوٰۃ ادا ہو گئی یہ جس مقصد کے لیے پڑھی اس مقصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔ مثال کے طور پر قُلْنَا یَا نَارُ کُوْنِیْ بَرْدًا وَّسَلٰمًا عَلٰٓی اِبْرَاہِیْمَ 2 کو سوا لاکھ مرتبہ پڑھنا ۔
ایم اے طاہر آزاد کشمیر
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس طرح کی کوئی چیز کتاب وسنت میں اس بندہ فقیر الی اللہ الغنی کی نظر سے تو نہیں گزری باقی رہا کسی کا تجربہ تو معلوم ہونا چاہیے کہ شریعت تجربوں سے ثابت نہیں ہوتی شریعت تو قرآن وسنت سے ثابت ہوتی ہے ۔ واللہ اعلم ۲۲/۷/۱۴۱۸ہـ