السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مروجہ محافل ذکر کی انعقاد کر کے حلقہ باندھ کر ذکر کرنا بآواز ِ بلند یا خفیہ جائز ہے اگر ناجائز ہے تو دلائل سے ثابت کریں ؟ عبدالحنان خانیوال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جن اذکار میں جہر کتاب وسنت سے ثابت ہے وہ تو جہراً ہی ہوں گے ان کے علاوہ اذکار کے متعلق اصول ہے: {وَاذْکُرْ رَّبَّکَ فِیْ نَفْسِکَ تَضَرُّعًا وَّخِیْفَۃً وَّدُوْنَ الْجَہْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَالْاٰصَالِ وَلاَ تَکُنْ مِّنَ الْغَافِلِیْنَ} [اور یاد کرتا رہ اپنے رب کو اپنے دل میں گڑگڑاتا ہوا اور ڈرتا ہوا اور ایسی آواز سے جو بولنے سے کم ہو صبح کے وقت اور شام کے وقت اور مت رہ بے خبر] ۷/۷/۱۴۲۰ہـ