السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا حضرت موسیٰ اور حضرت ابراہیم علیہما السلام کو صلی الله علیہ وسلم کہہ سکتے ہیں اور ان کے علاوہ دوسرے رسولوں کو بھی قرآن وحدیث کی رو سے واضح کریں ؟ حافظ عبدالرحمن طاہر خطیب سرگودھا 22/1/94
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صحیح مسلم کتاب الایمان نزول مسیح کی احادیث میں ایک حدیث کے اندر رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے خود عیسیٰ کے متعلقصلی الله علیہ وسلم کے لفظ استعمال فرمائے ہیں پھر بخاری اور نووی وغیرہما دوسرے پیغمبروں کے ساتھ صلی الله علیہ وسلم استعمال کرتے ہیں۔ واللہ اعلم ۱۳/۸/۱۴۱۴ہـ