خواب یہ ہے کہ ایک لڑکا جس کا نام محمد ہے اور اس کے والد صاحب وفات پا چکے ہیں ۔
محمد نے خواب میں اپنے والد کو دیکھا کہ وہ میرے گلے کے ساتھ لگ کر رو رہا ہے ۔ اور کچا گوشت اس کے ساتھ ہے ۔ جس کو اس نے میرے سامنے رکھ دیا۔
خواب دیکھنے والے محمد صاحب کے والد غیبت و نمیمہ کے عادی تھے اس لیے محمد کو چاہیے کہ حسب استطاعت و توفیق والد کی طرف سے صدقہ کرے ، ان کے لیے استغفار و دعاء کرے اور اگر اسے معلوم ہو تو نام لے کر ورنہ نام لیے بغیر ان سب کے لیے استغفار و دعاء کرے جن کی ان کے والد غیبت کیا کرتے تھے۔ ۲۹، ۸، ۱۴۲۳ھ