سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(878) میں پیشاب کر رہا تھا ، جب پیشاب ختم ہو گیا تو..الخ

  • 5279
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1810

سوال

(878) میں پیشاب کر رہا تھا ، جب پیشاب ختم ہو گیا تو..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جناب میری عمر بیس (۲۰)سال ہے میں نے پچھلی رات کو ایک عجیب خواب دیکھا ، خواب میں ، میں نے دیکھا کہ میں پیشاب کر رہا تھا ، جب پیشاب ختم ہو گیا تو بعد میں میں نے دیکھا کہ پیشاب والی جگہ سے خون جاری ہوا ۔

۲۔ دوسرا خواب مجھے کچھ اس طرح آیا کہ میرا ایک دوست ہے میں نے خواب میں دیکھاکہ میں ان کی شادی پر گیا ہوں ، بارات بھی کافی تھی تو جب ہم لڑکی کے گھر پہنچے تو اُدھر بالکل اطلاع نہیں تھی۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کوئی کام خلافِ فطرت کر رہے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں لہٰذا اس کام کو نہ کریں ورنہ انجام خطرناک ہو گا۔

۲۔ آ پ کا دوست کوئی شادی یاکوئی اور کام خلافِ فطرت کر رہا ہے یا کرنا چاہتا ہے لہٰذا وہ اس کام کو نہ کرے ورنہ انجام ذلت و رسوائی ، جگ ہنسائی کا سامنا کرنا ہو گا۔  واللہ اعلم                        ۱۷، ۷، ۱۴۲۳ھ


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 822

محدث فتویٰ

تبصرے