سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(874) اپنے گھرمیں بکرا ذبح کر رہا ہوں..الخ

  • 5275
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1391

سوال

(874) اپنے گھرمیں بکرا ذبح کر رہا ہوں..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

خواب میں دیکھ رہا ہوں کہ اپنے گھرمیں بکرا ذبح کر رہا ہوں ۔ پھر جب مسجد میں نماز پڑھنے جاتا ہوں تو وہاں بھی بہت زیادہ بکرے ہیں اور اُن میں ایک بہت خوبصورت بکرا ہے ۔ میں ایک لڑکے سے پوچھ رہا ہوں کہ یہ کسی نے صدقہ دیا ہے ۔ وہ لڑکا اس خوبصورت بکرے کو ذبح کرنے لگتا ہے تو میں اُسے روکتا ہوں کہ میں ذبح کرتا ہوں جب میں بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر چھری پھیر دیتا ہوں اور کھال بھی اُتارتا ہوں تو میری آنکھ کھل جاتی ہے ، آپ مہربانی فرما کر اس خواب کی تعبیر بتا دیں۔    (عبدالحمید چنے والے ، نکا چوک ، گوجرانوالہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اشارہ ہے کہ آپ یا آپ کی اولاد سے کوئی دین کی خاطر کوئی مالی یا جانی قربانی دے چکے ہیں یا آیندہ مستقبل میں اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائیں گے ان شاء اللہ سبحانہ و تعالیٰ ۔         ۱۲، ۱، ۱۴۲۴ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 818

محدث فتویٰ

تبصرے