سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(872) مجھے دو تین قسم کے خواب اکثر آتے رہتے ہیں

  • 5273
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1665

سوال

(872) مجھے دو تین قسم کے خواب اکثر آتے رہتے ہیں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گزارش ہے کہ مجھے دو تین قسم کے خواب اکثر آتے رہتے ہیں:

۱۔ ایک دفعہ رات میں نے دیکھا کہ تا حد نگاہ سمندر کے اوپر چھت ہے صرف ایک چھوٹا سا ڈھکنا چھوڑا گیا ہے میں نے اس کو اٹھایا تو نیچے ایک بہت بڑا سانپ تھا میں نے اس کو پھربند کر دیا۔

۲۔ پھر میں نے ایک دفعہ دیکھا ایک سانپ تقریباً چھ فٹ کا تھا میں نے اس کو مار دیا ہے ۔

۳۔ پھر ایک دفعہ دیکھا کہ تقریباً ایک ایکڑ زمین میں سانپ ہی سانپ ہیں ، میں نے تقریباً ۸۰یا ۹۰ سانپ مار دیے پھر میں وہاں سے آگیا۔

۴۔ ہمارا ایک بھائی جو تین ماہ پہلے گھر سے وادی کے لیے گیا تھا لیکن ذکی صاحب سے اجازت نہ ملنے پر اور ٹریننگ کروانے کے حکم پر وہاں رہا ۔ میں نے اس دو ماہ میں آٹھ دفعہ دیکھا کبھی ٹریننگ کرواتے ، کبھی دعوت دیتے اور کبھی گھر میں پھر دو ماہ بعد گھر آیا۔[پھر چلا گیا میں وادی میں جا رہا ہوں مجھے ایک ماہ میں چھ دفعہ اسی طرح ملا ہے کبھی جنگ کرتے ہوئے کبھی گھر میں۔]

اس وقت تک وہ سیکٹر پر تھا اس نے فون کیا کہ میں دو تین دن تک وادی میں جا رہا ہوں فون کیے دس بارہ دن ہو چکے ہیں۔

۵۔ میر اایک کلاس فیلو وادی میں گرفتار ہوا میں نے خواب میں دیکھا کہ وہ پاکستان آچکا ہے لیکن وہ اصل میں گرفتار ہی ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نمبر ۱، نمبر ۲ ، نمبر ۳ میں آپ کو توجہ دلائی گئی ہے دینی و ایمانی کمزوری و کوتاہی کو دور کرو اور بری مجالس میں نہ بیٹھا کرو نیز دشمن گھات میں ہے اس سے بچاؤ کی تیاری اور فکر کرو۔

۴۔ ایک دفعہ گھر ضرور آئے گا ۔ان شاء اللہ العزیز۔

۵۔ دشمن کی قید سے رہا ہو کر اپنے وطن آئے گا ۔ ان شاء اللہ العزیز۔ واللہ اعلم         ۲۲، ۷، ۱۴۲۱ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 817

محدث فتویٰ

تبصرے