میں جامعہ میں پڑھتی ہوں تو اُدھر رات کو مجھے خواب آیا کہ جامعہ کی ساری لڑکیاں مجھے تنگ کرتی ہیں ، تو مجھے ایک آواز آتی ہے یہ پتہ نہیں چلا کہ اُن لڑکیوں میں سے کسی کی تھی یا کسی اور کی تھی آواز آتی ہے کہ اسے تنگ نہ کرو اس کا ذکر یا تعلق اللہ کے نبی صلی الله علیہ وسلم کی صحابیات میں ہوتا ہے ۔پھر میری آنکھ کھل گئی۔
اور ایک سوال جنات کے متعلق :…
کیا جنات انسان میں داخل ہو کر بولتے بھی ہیں؟ اور کیا کسی عامل سے تعویذ لے کر پینا جائز ہے یا نہیں؟
یہ خواب دیکھنے والی خاتون نیک ہے ، اسے چاہیے نیکی میں مزید اضافہ کرے۔
جن اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہے اللہ تعالیٰ نے انہیں نارو آگ سے پیدا فرمایا ہے
[{وَالْجَآنَّ خَلَقْنَاہُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُوْمٍ}[الحجر:۲۷] ’’اور اس سے پہلے جنات کو ہم نے لو والی آگ سے پیدا کیا۔‘‘]
انسان کو تنگ بھی کر سکتے ہیں ، انسان کے اندر داخل ہو کر یا داخل ہوئے بغیر بول سکتے ہیں۔ تعویذ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔ واللہ اعلم