میں نے خواب میں بے شمار لوگوں کو نماز پڑھائی جو کہ نمازِ عشاء ہے ۔ امام صاحب سے تعارف نہ تھا مگر انہوں نے مجھے جماعت کروانے کے لیے مصلی کی طرف اشارہ کیا ، نیز پہلی صف میں کھڑے احباب میں میرے ایک دوست نعیم الرحمن ہیں جو فی الحال سرگودھا کے مرکز الدعوۃ کی طرف سے مسؤل ہیں اور حافظ عبدالرحمن مکی صاحب کو دائیں طرف دیکھتا ہوں۔
۲۔ میری ملاقات میرے والد گرامی اور علامہ احسان الٰہی ظہیر شہیدؒ ، حبیب الرحمن یزدانی شہیدؒ سے ہوئی ، اکٹھے کھانا کھایا ۔ (ابو بکر حازمی ، امریکہ )
دونوں خوابوں میں اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سے دین کا کوئی کام لیں گے۔ ۱۲، ۷، ۱۴۲۲ھ