سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(866) ایک بہت دہشت ناک اور بہت بڑا کتا مجھے کاٹنے کے لیے

  • 5268
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2078

سوال

(866) ایک بہت دہشت ناک اور بہت بڑا کتا مجھے کاٹنے کے لیے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

خواب یہ ہے کہ میں دیکھتا ہوں ایک بہت دہشت ناک اور بہت بڑا کتا مجھے کاٹنے کے لیے میر ے ساتھ چمٹ جاتا ہے اور کاٹنے کی کوشش کرتا ہے ، میرے ہاتھ میں اُسترا ہے اور میں اس کے گلے پر چلا دیتا ہوں اور وہ یک دم زمین پر گر جاتا ہے۔

استاذ محترم! اس سے پہلے دو تین بار یہ کتا میں نے خواب میں دیکھا تھا مجھے کاٹنے کی کوشش کرتا ہے لیکن میں بچ جاتا ہوں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کو اللہ تعالیٰ نے کسی گندے اعتقاد ، قول ، عمل یا معاملے سے بچا لیا ہے یا بچا لے گا ۔ ان شاء اللہ سبحانہ و تعالیٰ ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے آپ وفاء کا خون کر رہے ہوں یا آیندہ کریں۔      ۱۰، ۴، ۱۴۲۴ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 815

محدث فتویٰ

تبصرے