سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(964) اگر گھر والے سود کی کمائی کھاتے ہوں..الخ

  • 5264
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 1019

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر گھر والے سود کی کمائی کھاتے ہوں تو گھر کا کھانا ایک دو دن صحیح ہے۔     (شاہد سلیم لاہور )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن مجید میں ہے: {وَحَرَّمَ الرِّبٰوا} [البقرۃ:۲۷۵] [’’اور اس نے سود کو حرام قرار دیا۔‘‘] نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((دِرْھَمُ رِبًا یَأْکُلُہُ الرَّجُلَ وَھُوَ یَعْلَمُ أَشَدَّ عِنْدَ اللّٰہِ مِنْ سِتَّۃٍ وَّ ثَلَاثِیْنَ زِیْنَۃً)) [’’سود کا ایک درہم جس کو کوئی آدمی کھاتا ہے جبکہ وہ جانتا ہے چھتیس(۳۶)مرتبہ زنا کرنے سے زیادہ سخت ہے۔‘‘]اب آپ خود غور فرما لیں ایک دو دن کیا؟ ایک دفعہ کیا؟ ایک لقمہ بلکہ آدھا لقمہ کھانا بھی کیسے صحیح ہو سکتا ہے؟ واللہ اعلم                                         ۲۴،۶،۱۴۲۳ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 669

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ