سگریٹ اور تمباکو کے استعمال اور خرید و فروخت کے بارے تفصیل سے وضاحت کریں۔ (محمد ارشد )
صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ــــــ((کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ)) 4 [’’ہر نشہ لانے والا حرام ہے۔‘‘]اورصحیح مسلم میں ہے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ((کُلُّ مُسْکِرٍ خَمْرٌ)) 5 [’’ہر نشہ لانے والا خمر ہے۔‘‘]اور صحیح بخاری صحیح مسلم میں ہے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے خمر میں خریدو فروخت تجارت کو حرام قرار دیا ہے۔ 6واللہ اعلم
4 بخاری،کتاب المغازی،باب بعث ابی موسی و معاذ الی الیمن قبل حجۃ الوداع۔ مسلم،کتاب الاشربۃ،باب بیان ان کل مسکر خمر و ان کل خمر حرام۔
5 بخاری،کتاب البیوع،باب تحریم التجارۃ فی الخمر۔
6 مسلم،کتاب الاشربۃ،باب بیان ان کل مسکر خمر و ان کل خمر حرام۔ 7 مشکوٰۃ،کتاب البیوع،باب الربا،الفصل الثالث۔