حلال جانور جن کی قربانی دی جاتی ہے حلال جانور کوئی بھی ہو ماکول اللحم جانور جتنے بھی ہیں کیا ان کے کپورے خصیتین کھائے جا سکتے ہیں جبکہ فقہ حنفی کے مطابق مکروہ تحریمی کہتے ہیں ؟ حقیقت بیان کریں۔
(محمد عثمان ، چک چٹھہ)
حلال جانوروں کے حلال ہونے کے دلائل ان کے تمام اعضاء کے حلال ہونے کے دلائل ہیں مگر ان کی وہ چیزیں جن کے حرام ہونے کی کوئی دلیل آیت یا حدیث میں آجائے لہٰذا جو مکروہ تحریمی کہتے ہیں ان سے دلیل آیت یا سنت و حدیث طلب فرمائیں ، پھر مجھے بھی آگاہ کریں اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ ۱۰،۱،۱۴۲۴ھ