سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(957) فارمی مرغی جلالہ بن جائے تو حرام ہے?

  • 5257
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2110

سوال

(957) فارمی مرغی جلالہ بن جائے تو حرام ہے?
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آپ نے فرمایا: فارمی مرغی جلالہ بن جائے تو حرام ہے ۔ ہمارا ایک سیل مرغ چوہے بہت شوق سے کھاتا تھا زیادہ سے زیادہ انہی کی تلاش میں پلا۔ دانہ بھی کھاتا تھا ہم نے اس کو بیچ دیا تھا کیا یہ جلالہ کی صورت ہے؟

                                                                                                (عبدالرؤف)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر وہ دانہ برائے نام کھاتا تھا زیادہ تر جلہ اور چوہے کھاتا تھا تو بلاشبہ وہ جلالہ تھا۔

[’’رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے جلالہ کے گوشت اور دودھ سے منع فرمایا ( جلالہ اس جانور کو کہتے ہیں جس کی خوراک میں گندگی اور نجاست کثرت سے ہو)‘‘]1

1 ابو داؤد،کتاب الاطمعۃ،باب النھی عن أکل الجلالۃ۔ ابن ماجہ’کتاب الذبائح،باب النھی عن لحوم الجلالۃ۔ ترمذی،کتاب الاطعمۃ،باب ما جاء فی أکل لحوم الجلالۃ والبانھا۔

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 667

محدث فتویٰ

تبصرے