سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(932) کیا حدیث وحی ہے؟ اس کے دلائل لکھیں۔

  • 5232
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1934

سوال

(932) کیا حدیث وحی ہے؟ اس کے دلائل لکھیں۔
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا حدیث وحی ہے؟ اس کے دلائل لکھیں۔

۲۔       کیا وحی کا اخفاء جائز ہے ؟ اس کے دلائل لکھیں۔

۳۔      قرآن مجید کی کسی آیت کو اس وجہ سے چھپانا کہ لوگوں کو سمجھ نہیں آئے گی جائز ہے؟ یا نہیں؟

۴۔      وحی کی تقسیم متلو اور غیر متلو کے حوالے سے اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

۵۔      حضور صلی الله علیہ وسلم کے کچھ کاموں پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ، کیا وہ وحی کے بغیر کیے گئے تھے یا ان کا کیا مقصد  جیسے{ لِمَ تُحَرِّمُ…}[التحریم:۱][’’اے نبی جس چیز کو اللہ نے آپ کے لیے حلال کر دیا ہے اسے آپ کیوں حرام کر تے ہیں۔‘‘] ، {لِمَ اَذِنْتَ لَھُمْ…} [التوبۃ:۴۳] [’’اللہ نے آپ کو معاف کیا ۔ تو نے انہیں کیوں اجازت دے دی بغیر اس کے کہ تیرے سامنے سچے لوگ کھل جائیں اور تو جھوٹے لوگوں کو بھی جان لے۔‘‘]وغیرہ

۶۔       تفہیم اسلام اور آئینہ پرویزیت ، فتنہ انکارِ حدیث وغیرہ میں تسلی بخش جواب نہیں مل سکا یا مجھے سمجھ نہیں آئی۔

۷۔       کچھ وحی کی تلاوت پر ثواب ہے اور کچھ پر ثواب نہیں ؟ ایسے بیان کیا جاتا ہے کیا حقیقت میں ایسا ہے یا نہیں؟

                                                                                             (قاسم بن سرور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

باستثناء ان اُمور کے جن کا کتاب و سنت میں وحی نہ ہونا آچکا ہے تمام حدیث اور سنت وحی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْھَوٰٰیo اِنْ ھُوَ اِلاَّ وَحْیٌ یُّوْحٰی} [النجم:۳،۴] [’’اور نہ اپنی خواہش سے کوئی بات کہتے ہیں ، وہ تو صرف وحی ہے جو اُتاری جاتی ہے۔‘‘] نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {إِنَّمَا أَتَّبِعُ مَا یُوْحٰٓی إِلَیَّ مِنْ رَّبِّیْ} [الأعراف:۲۰۳] [’’آپ فرما دیجئے کہ میں اس کا اتباع کرتا ہوں جو مجھ پر میرے رب کی طرف سے حکم بھیجا گیا ہے۔‘‘]پھر اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:  {إِنْ أَتَّبِعُ اِلاَّ مَا یُوْحٰٓی اِلَیَّ} [الأنعام:۵۰] [’’میں تو صرف اس کا اتباع کرتا ہوں جو کچھ میرے پاس وحی آتی ہے۔‘‘]نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:  {مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ أَطَاعَ اللّٰہَ} [النسآئ:۸۰] [’’جو رسول کی اطاعت کرے اسی نے اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کی ۔‘‘]

۲۔ وحی کے اخفاء سے کیا مراد ہے۔

۳۔یہ چھپانا ہے ہی نہیں ۔ چھپانے کا مطلب ہے کسی کو بھی نہ بتانا۔

۴۔ {أُتْلُ مَـآ اُوْحِیَ إِلَیْکَ مِنَ الْکِتَابِ} [العنکبوت:۴۵] [’’جو کتاب آپ کی طرف اُتاری گئی ہے اسے پڑھو۔‘‘]،{وَاتْلُ مَـآ أُوْحِیَ إِلَیْکَ مِنْ کِتَابِ رَبِّکَ} [الکھف:۲۷] [’’تیری جانب جو تیرے رب کی کتاب وحی کی گئی ہے اسے پڑھتا رہ۔‘‘]اور {یَتْلُوْا عَلَیْھِمْ اٰیَاتِہٖ} [الجمعۃ:۲] [’’پڑھتا ہے ان پر اس کی آیات۔‘‘] وغیرھا من الآیات سے ماخوذ ہے۔

۵۔ اس کا جواب نمبر ۱ میں بیان ہو چکا ہے۔

۶۔ امید ہے بندۂ فقیر الی اللہ الغنی کے جواب سے تسلی ہو جائے گی۔ ان شاء اللہ العزیز۔

۷۔ نہیں1 تمام وحی کی تلاوت پر اجر و ثواب ہے اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:  {مَنْ جَآئَ بِالْحَسَنَۃِ فَلَہٗ عَشْرُ أَمْثَالِھَا} [الانعام:۱۶۰] [’’جو شخص نیک کام کرے گا اس کو اس کے دس گنا ملیں گے۔‘‘]


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 837

محدث فتویٰ

تبصرے