محکمہ تعلیم میں ملازمت کرنا درست ہے یا نہیں؟ جبکہ سکول کے نصاب میں شامل غیر شرعی چیزیں بھی بچوں کو پڑھانی اور یاد کروانی پڑتی ہیں اور ترانے وغیرہ بھی سننے پڑتے ہیں ، ان وجوہات کی بناء پر کیا اس کی ملازمت درست ہے یا نہیں؟ کچھ احباب کہتے ہیں کہ طاغوت کی بنیاد محکمہ تعلیم ہی ہے اور یہاں سے ہی سب طاغوت تیار ہوتے ہیں اور پھر اللہ کے احکامات کے خلاف باتیں کرتے ہیں ، اس لیے ان کی اور فوج پولیس وغیرہ کی نوکری درست نہیں کیا یہ موقف درست ہے؟ کیا صحابہ کرامرضوان اللہ علیھم اجمعینکا گستاخ واجب القتل ہے ؟ اگر ہے تو دلیل دیویں اور اگر نہیں تو بھی؟ (ظفر اقبال ، نارووال)
درست ہے بشرطیکہ وہ خلاف شرع اُمور کی تردید کرتا جائے اور کسی خلاف شرع قول و عمل میں شمولیت نہ کرے۔ اگر یہ گستاخی ارتداد کے زمرہ میں آ جائے تو سزا قتل ہے ۔رسول اللہ صلی الله علیہ وسلمکا فرمان ہے: (( مَنْ بَدَّلَ دِیْنَہٗ فَاقْتُلُوْہُ)) 1[’’جو اپنا دین بدلے اس کو قتل کر دو۔‘‘] ۲۲، ۶، ۱۴۲۳ھ
1 بخاری،کتاب استتابۃ المرتدین، باب حکم المرتد والمرتدۃ۔ ترمذی،کتاب الحدود،باب فی المرتد۔