ایک صحابی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر چہ تم قتل کر دیے جاؤ یا آگ میں جلا دیے جاؤ لیکن شرک نہ کرنا ، یہ روایت کونسی حدیث میں ہے اور کیا یہ روایت صحیح ہے؟ (ظفر اقبال ، نارووال)
مشکاۃ،کتاب الایمان،باب الکبائر و علامات النفاق،الفصل الثالث میں بحوالہ مسند احمد بیان ہوئی ہے ، اس کی سند میں عبدالرحمن بن جبیر بن نفیر نامی راوی ہیں جن کا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں ، بعض اہل علم لکھتے ہیں: ’’لم یسمع من معاذ‘‘ تو یہ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ والی روایت بوجہ انقطاع ضعیف و کمزور ہے۔