میں اپنی ہمشیرہ کو قرآن حفظ کرانا چاہتا ہوں اور ہم اس قدر استطاعت نہیں رکھتے کہ گھر پر معلمہ کا انتظام کریں ، گوجرنوالہ میں کوئی بچیوں کا مدرسہ بتائیں جس میں حفظ کا اچھا انتظام ہو ۔ دینی ماحول ہو اور پردہ کا اہتمام ہو۔
موزوں مدرسہ آپ کا گھر ہی ہے ، تھوڑا تھوڑا حفظ کر کے وہ آپ کو یا گھر کے کسی فرد کو سناتی جائے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ دو تین سال میں یا اس سے قبل ہی وہ حافظہ بن جائے گی۔ ۱۰، ۱۰، ۱۴۲۱ھ