سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(847) ہم اپنی چھوٹی ہمشیرہ کو قرآن حفظ کروانا چاہتے ہیں..الخ

  • 5215
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1085

سوال

(847) ہم اپنی چھوٹی ہمشیرہ کو قرآن حفظ کروانا چاہتے ہیں..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم اپنی چھوٹی ہمشیرہ کو قرآن حفظ کروانا چاہتے ہیں ، مجھے احباب نے بہت سے مدرسے بتائے ہیں لیکن مجھے اُن کا ماحول ناگوار لگا ہے۔ براہِ کرم آپ اپنی عمدہ آراء سے مستفید فرمائیں ۔ گوجرنوالہ میں کوئی ایسا مدرسہ لڑکیوں کا بتائیں جہاں عمدہ تعلیم کے ساتھ ساتھ پردہ اور دوسرے اندرونی حالات بالکل ٹھیک ہوں۔ تاکہ ہماری بہن صحیح معنوں میں علم دین حاصل کرسکے۔ ہم شیخو پورہ کے رہائشی ہیں مگر مجھے کوئی بھی مدرسہ یہاں ٹھیک نظر نہیں آتا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ نے اپنی ہمشیرہ کی تعلیم کے سلسلہ میں مشورہ طلب فرمایا ہے تو میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ اسے اپنے گھر میں ہی تعلیم دلوائیں اور اُستاذ کسی عورت یا کسی محرم کو متعین فرما ئیں اسی میں بہتری ہے ۔ فیماأعلم واللہ أعلم

                                                                                   ۲۲، ۷، ۱۴۲۱ھ


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 803

محدث فتویٰ

تبصرے