سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(844) غیر محرم کے دینی تعلیم حاصل کر سکتی ہیں؟

  • 5212
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-22
  • مشاہدات : 2170

سوال

(844) غیر محرم کے دینی تعلیم حاصل کر سکتی ہیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

طالبات کے مدرسوں میں پڑھنے والی لڑکیاں بغیر محرم کے دینی تعلیم حاصل کر سکتی ہیں؟  (ملک محمد یعقوب)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے خاوند یا محرم کے بغیر عورت کو سفر کرنے سے منع فرمایا ہے ۔ متفق علیہ

[’’نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی عورت اپنے محرم رشتہ دار کے بغیر سفر نہ کرے اور کوئی شخص کسی عورت کے پاس اس وقت تک نہ جائے جب تک وہاں ذی رحم محرم موجود نہ ہو ، ایک شخص نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم1 میں تو  فلاں لشکر میں جہاد کے لیے نکلنا چاہتا ہوں لیکن میری بیوی کا ارادہ حج کا ہے آپ صلی الله علیہ وسلمنے فرمایاکہ تو اپنی بیوی کے ساتھ حج کو جا۔‘‘]1                                                          ۷، ۱۰، ۱۴۲۱ھ

1 صحیح بخاری، کتاب جزاء الصید، باب حج النسآئ۔

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 802

محدث فتویٰ

تبصرے