السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا اس طرح دعا کی جا سکتی ہے۔؟ یا اللہ تجھے تیرے وحدہ لا شریک ہونے کا واسطہ۔ تو مجھے فلاں چیز عطا فرمادے۔ یا اللہ تجھے اس بات کا واسطہ کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔تو مجھے فلاں چیز عطا فرمادے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!جی اللہ تعالی کے تمام ذاتی وصفاتی ناموں کا وسیلہ دے کر اللہ سے دعا کی جا سکتی ہے ،یہ مشروع وسائل میں سے ایک وسیلہ ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
یعنی اللہ تبارک وتعالیٰ سے اس کے پیارے ناموں کے وسیلے سے دعا کرو، اللہ کے اسماء حسنیٰ میں اللہ کے اوصاف عالیہ بھی داخل ہیں۔ نبی کریمﷺ جب پناہ مانگتے تو کہتے:
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم ﷺکو کوئی غمناک امر در پیش ہوتا تو آپ فرماتے:
مذکورہ بالا اور ان جیسے دیگر دلائل سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ اسماء وصفات الٰہی کے وسیلے سے دعا کرنا جائز، مشروع اور مستحب ہے ، جیسا کہ نبی کریم ﷺ کیا کرتے تھے۔ ھذا ما عندی واللہ ٲعلم بالصواب قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائلجلد 02 |