سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(837) طریقہ بتائیں کہ میرے علم و عمل میں اضافہ ہو جائے

  • 5205
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1217

سوال

(837) طریقہ بتائیں کہ میرے علم و عمل میں اضافہ ہو جائے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حافظ صاحب کوئی ایسا طریقہ بتائیں کہ میرے علم و عمل میں اضافہ ہو جائے اور روحانی و قلبی سکون حاصل ہو۔ اور میرے حالات بھی سدھر جائیں اور میں دوسروں کی حق تلفی بھی چھوڑ دوں۔(ایک سائل ، نیو یارک ، امریکہ )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کے لیے مناسب ہے کہ آپ قرآن مجید ، صحیح بخاری ، صحیح مسلم ، عمدۃ الاحکام ، اللؤلؤ والمرجان اور ریاض الصالحین با ترجمہ انگریزی یا اُردو جو آپ بخوبی سمجھ سکتے ہوں کہیں سے حاصل کر لیں اور روزانہ باقاعدگی سے ان کا مطالعہ کریں ان شاء اللہ الرحمن آپ کے علم و عمل میں اضافہ ہو گا نیز قلبی و روحانی سکون نصیب ہو گا ان شاء اللہ الحنان۔

آپ اس مطالعہ کو اپنی ذمہ داری قرار دے لیں اس طرح آپ دوسروں کی حق تلفی بھی چھوڑ دیں گے اور آپ کی طبیعت میں ایک قسم کی نشاط پیدا ہو گی ۔ ان شاء اللہ العزیز۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {یٰٓـأَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَآمِنُوْا بِرَسُوْلِہٖ یُؤْتِکُمْ کِفْلَیْنِ مِنْ رَّحْمَتِہٖ وَیَجْعَلْ لَّکُمْ نُوْرًا تَمْشُوْنَ بِہٖ وَیَغْفِرْلَکُمْ وَاللّٰہُ غَفُوْرٌرَّ حِیْمٌ} [الحدید:۲۸] [’’اے وہ لوگوجو ایمان لائے ہو1 اللہ سے ڈرتے رہا کرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اللہ تمہیں اپنی رحمت کا دوہرا حصہ دے گا اور تمہیں نور دے گا جس کی روشنی میں تم چلو پھرو گے اور تمہارے گناہ بھی معاف فرما دے گا اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔‘‘]

اس نسخہ پر عمل پیرا ہو جائیں ، آپ کے تمام حالات سدھر جائیں گے ۔ ان شاء اللہ سبحانہ و تعالیٰ۔ ۳، ۱، ۱۴۲۱ھ


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 798

محدث فتویٰ

تبصرے