کیا عیسائیوں سے کوئی تحفہ لینا یا ان کو کوئی تحفہ دینا جائز ہے کہ نہیں ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کی وضاحت کریں۔ (فیصل صغیر ورک ، سیالکوٹ)
اگر کسی عیسائی سے تحفہ لینے یا اسے تحفہ دینے میں کوئی دینی و ایمانی نقصان ہو تو تحفہ لینا دینا ناجائز ہے ، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {یٰٓـأَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا لَا تَتَّخِذُواالْیَھُوْدَ وَالنَّصَارٰی أَوْلِیَآئَ} [المائدۃ: ۵۱۔][’’اے ایمان والو1 یہودیوں اور عیسائیوں کو اپنا دوست نہ بناؤ۔‘‘] ۴،۱۲،۱۴۲۳ھ