کسی کو تحفہ دے کر وہ چیز استعمال کی جا سکتی ہے؟ اور الف نے تحفہ دیا ب کو ، جبکہ ب نے وہ تحفہ ج کو دے دیا اب اس صورت میں الف وہ تحفہ یعنی وہ چیز ج سے لے کر استعمال کر سکتا ہے یا نہیں؟ (میا ں سرفراز اسلم اوکاڑا)
ہبہ ، ہدیہ اور تحفہ میں رجوع منع ہے۔
[’’نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا : ہم مسلمانوں کو بری مثال نہ اختیار کرنی چاہیے اس شخص کی سی جو اپنا دیا ہوا ہدیہ واپس لے لے وہ اس کتے کی طرح ہے جو اپنی قے خود چاٹتا ہے۔‘‘]2
اگر آپ کے قول الف وہ تحفہ ( یعنی چیز)ج سے لے کر استعمال کر سکتا ہے یا نہیں؟’’ میں‘‘ لے کر استعمال کرنے ‘‘ سے رجوع و واپس لینا مراد ہے تو جائز نہیں ممنوع ہے۔ ۲۷،۱۱،۱۴۲۲ھ
2 صحیح بخاری،کتاب الھبۃ و فضلھا،باب لا یحل لا حد یرجع فی ھبتہ و صدقتہ۔