اپنے شاگردوں سے کام کروانا مثلاً کپڑے دھلوانا ، مالش کروانا ، ٹانگیں دبوانا یا کوئی مہمان آ جائے اس کے لیے بوتل چائے وغیرہ منگوانا جائز ہے؟
۲۔اگر طالب علم قرآن پاک حفظ مکمل کرتا ہے اس خوشی میں اُستاد کو کپڑے مٹھائی وغیرہ دیتا ہے یا اس طرح کوئی اور اشیاء دے، لینا جائز ہے؟
۳۔رمضا ن المبارک میں نمازِ تراویح میں جو قران پاک سنایا جاتا ہے اس کے پیسے لینا جائز ہے یا نہیں ؟ کپڑے وغیرہ لینا ؟ (قاری عبدالرشید ،ملتان)
کسی فتنہ و تہمت کا خطرہ و خدشہ نہ ہو تو درست ہے۔
۲۔درست و جائز ہے کمان والی روایت صحیح نہیں کمزور ہے۔
۳۔درست و جائز ہے ۔ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((إِنَّ أَحَقَّ مَا أَخَذْتُمْ عَلَیْہِ أَجْرًا کِتَابُ اللّٰہِ)) [’’جن چیزوں پر تم اُجرت لے سکتے ہو ان میں سب سے زیادہ اس کی مستحق اللہ کی کتاب ہی ہے۔‘‘]1
۲،۴،۱۴۲۴ھ
1 بخاری،کتاب الطب،باب الشرط فی الرقیۃ بفاتحۃ الکتاب۔ مسلم،کتاب السلام،باب جواز اخذ الاجرۃ علی الرقیۃ۔