سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(794) گھر میں ٹی وی رکھ سکتے ہیں دیکھ سکتے ہیں یا نہیں؟

  • 5162
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1261

سوال

(794) گھر میں ٹی وی رکھ سکتے ہیں دیکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا تقریر کرتے ہوئے خطیب صاحب کی تصویر بنانا جائز ہے یا جلسہ میں مووی بناسکتے ہیں اور مسجد کے اندر دینی پروگرام کی مووی بنائیں تو کیا حکم ہے؟

 2       گھر میں ٹی وی رکھ سکتے ہیں دیکھ سکتے ہیں یا نہیں؟      (ڈاکٹر محمد حسین، چیچہ وطنی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

:… 1 مسجد میں یا مسجد سے باہر، گھر میں یا گھر سے باہر، دکان میں یادکان سے باہر، فیکٹری و کارخانہ میں یا فیکٹری و کارخانہ کے باہر اور شادی و خوشی یا غمی و افسوس کے مواقع پر۔ الغرض ذی روح کی تصویر بنانا یا بنوانا اپنے پاس رکھنا حرام اور ناجائز ہے۔ دلیل صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث ہیں۔

 2       قرآن و سنت کی رو سے ٹیلی ویژن نہ رکھ سکتے ہیں نہ دیکھ سکتے ہیں۔ کیونکہ اس میں ذی روح کی تصاویر ہوتی ہیں۔ جبکہ رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم جب ذی روح کی تصویر دیکھتے تو اسے توڑ پھوڑ دیتے تھے۔ اس لیے ٹیلی ویژن ناجائز اور حرام ہے۔ [ ’’ رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن لوگوں سے شدید ترین عذاب تصویریں اتارنے والوں کو ہوگا۔ ‘‘ 2]                                         ۲۹، ۸، ۱۴۲۳ھ

 2  بخاری، کتاب اللباس، باب عذاب المصورین یوم القیامۃ ، مسلم، کتاب اللباس، باب لا تدخل الملائکۃ بیتًا فیہ کلب۔

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 772

محدث فتویٰ

تبصرے