آدمی ایک وقت میں کتنے سوٹ رکھ سکتا ہے؟ (قاری عبدالرشید ، ملتان)
اپنی مالی حیثیت کے پیش نظر جتنے سوٹ مناسب سمجھے رکھ سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ جس بندے پر انعامات کرے تو پسند کرتا ہے کہ اس پر انعامات کے آثار دیکھے۔
[اسے امام بخاری نے کتاب اللباس کے شروع میں معلق بیان کیا۔ یہ روایت اپنے شواہد کے ساتھ حسن ہے۔ ]2 ۲، ۴، ۱۴۲۴ھ
2 سنن ترمذی، ابواب الادب، باب ماجاء أن اللّٰہ تعالٰی یحب ان یری اثر نعمتہ علی عبدہ