کیا نبی صلی الله علیہ وسلم نے کالی یا سبز پگڑی پہنی تھی؟ (حافظ محمد فاروق تبسمؔ)
کالی پگڑی رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے پہنی ہے۔ 3 البتہ سفید پگڑی افضل ہے ، کیونکہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے: (( فَاِنَّھَا مِنْ خَیْرِ ثِیَابِکُمْ ۔ )) 4[’’ یہ تمہارے بہتر کپڑے ہیں۔ ‘‘ ]سبز پگڑی پہننے کا مجھے علم نہیں۔ ۲، ۳، ۱۴۲۱ھ
3 ابو داؤد، کتاب اللباس، باب فی العمائم
4 ترمذی، ابواب الجنائز، باب ماجاء مایستحب من الاکفان