مردانہ لباس قمیض کو جو کف اور کالر لگائے جاتے ہیں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ نہیں لگانے چاہییں۔ کیونکہ اس سے غیر مسلموں سے مشابہت ہوتی ہے؟ (محمد یونس شاکر)
کالر میں یہ بات درست ہے۔ 1 [(( لَیْسَ مِنَّا مَنْ تَشَبَّہَ بِغَیْرِنَا ۔ )) ’’ وہ ہم میں سے نہیں جو ہمارے غیر (غیرمسلموں) سے مشابہت اختیار کرتا ہے۔ ‘‘ (( مَنْ تَشَبَّۃَ بِقَوْمٍ فَھُوَ مِنْھُمْ ۔ ))2 ’’ جو کسی قوم سے مشابہت کرتا ہے ، وہ ان ہی سے ہے۔ ‘‘ ] ۶، ۱، ۱۴۲۴ھ
1 ترمذی، ابواب الاستئذان، باب فی کراہیۃ اشارۃ الید فی السلام سلسلۃ الصحیحۃ۔۲۱۹۴
2 ابو داؤد،کتاب اللباس،باب فی لبس الشھرۃ۔