سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(785) لیچ کریم چہرے کے بالوں کی رنگت کالے سے براؤن کرتی ہے

  • 5153
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1531

سوال

(785) لیچ کریم چہرے کے بالوں کی رنگت کالے سے براؤن کرتی ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جنابِ محترم! ایک بلیچ کریم چہرے کے بالوں کی رنگت کالے سے براؤن کرتی ہے جبکہ دوسری چہرے کے بال اُتار دیتی ہے تو دونوں صورتوں میں حکم بتادیں؟

 2       ریڈیو سعودی عرب سن رہا تھا کسی سامع کے سوال کے جواب میں محترم سعید عابدی فرمارہے تھے کہ علماء نے اس بارے میں فتویٰ دیا ہے کہ اگر عورت کے چہرے کے بال اس قدر زیادہ ہیں جس سے چہرہ بدنما لگتا ہے۔ جیسے بعض کی داڑھی اور مونچھیں بہت ہی نمایاں ہوتی ہیں تو ایسی صورت میں چہرے کے بال صاف کرسکتی ہے تو محترم عبدالمنان صاحب اس فتویٰ کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں۔ نیز اگر مونچھیں بڑی بڑی ہیں تو ان کی نمایاں صورت کو کم کرنے کے لیے بڑے بڑے جو بال ہیں ہاتھ سے کھینچ دیں تو کیا ان دونوں صورتوں میں {فَلَیُغَیِّرُنَّ خَلْقَ اللّٰہِ ط} [النسآئ:۱۱۹] [’’ اور ان سے کہوں گا کہ اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی صورت کو بگاڑ دیں۔ ‘‘ ] … کی زد میں ہیں۔ اس آیت کی بھی وضاحت کریں؟               (عبدالرؤف)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

1 درست نہیں کیونکہ سفید بالوں کو سیاہ کے علاوہ کسی دوسرے رنگ سے رنگنے کی ترغیب آئی ہے نہ کہ سیاہ بالوں کو۔ 4 پھر چہرے کے بال نوچنے اور اتارنے والیوں پر رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے لعنت بھیجی ہے۔ 5

 2       آپ نے ریڈیو سعودی عرب سے جو فتویٰ سنا وہ درست نہیں۔              ۱۳، ۱، ۱۴۲۴ھ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

4  مسلم، کتاب اللباس، باب استحباب خضاب الشیب بصفرۃ وحمرۃ و تحریمہ بالسواد

5  بخاری، کتاب التفسیر، سورۃ الحشر

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 763

محدث فتویٰ

تبصرے