بالفرض جسم کی گرمی خارج کرنے کے لیے اور ہاتھ پاؤں کی جلن ختم کرنے کے لیے ہاتھ اور پاؤں کو مہندی لگواسکتے ہیں مرد حضرات یا نہیں؟ (ظفراقبال ، نارووال)
علی بن عبیداللہ اپنی دادی (سلمیٰ ام رافعؓ)سے روایت کرتے ہیں وہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتی تھیں، فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کو جب کوئی زخم یا خراش آجاتی تو آپؐ مجھے حکم فرماتے کہ میں اس پرمہندی لگاؤں۔ ‘‘ ]2 ۲۳، ۶، ۱۴۲۳ھ
2 ابو داؤد، کتاب الترجل، بابٌ فی الخِضَاب للنسآئ۔سنن ترمذی، ابواب الطب، باب ماجاء فی التداوی بالحناء