1کیا عورت کا سر وضوء کرنے کے بعد ننگا ہوجائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے ۔ واضح کریں؟
2 کیا عورت گھر کے اندر اپنا سر ننگا رکھ سکتی ہے یا نہیں۔ واضح کریں؟
3 کیا عورت اپنے محرم کے سامنے اپنا سر ننگا کرسکتی ہے؟ (سجاد الرحمن شاکر)
:… 1 نہیں ! کتاب و سنت سے ثابت شدہ نواقض وضوء میں عورت یا مرد کے سر کا ننگا کرنا یا ہونا شامل نہیں۔
2 کرسکتی ہے بشرطیکہ وہ پاس نہ ہوں جن سے پردہ ضروری ہے۔
3 کرسکتی ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ إِلاَّ لِبُعُوْلَتِھِنَّ ط} [النور:۳۱] [’’ اور اپنی آرائش کو ظاہر نہ کریں سوائے اپنے خاوندوں کے یا اپنے والد کے یا اپنے سسر کے یا اپنے لڑکوں کے یا اپنے خاوند کے لڑکوں کے یا اپنے بھائیوں کے یا اپنے بھتیجوں کے یا اپنے بھانجوں کے یا اپنے میل جول کی عورتوں کے یا غلاموں کے یا ایسے نوکر چاکر مردوں کے جو شہوت والے نہ ہوں یا ایسے بچوں کے جو عورتوں کے پردے کی باتوں سے مطلع نہیں اور اس طرح زور زور سے پاؤں مار کر نہ چلیں کہ ان کی پوشیدہ زینت معلوم ہوجائے اے مسلمانو1 تم سب کے سب اللہ کی جناب میں توبہ کرو تاکہ تم نجات پاؤ۔ ‘‘ ] ۱۳، ۱، ۱۴۲۴ھ